• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی جانب سے سندھ پولیس کیلئے موبائلز،کمپیوٹرز اور دیگرآلات کا عطیہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت چین کی جانب سے سندھ پولیس کے لیئے 50 واکی ٹاکی سیٹس،3 عدد موبائلز،15 پرنٹرز، 2 کمپیوٹرز،1 فوٹوکاپی مشین اور ایک عدد مانیٹرنگ آلے کا سیٹ بطورعطیہ دیا گیا اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیاجس میں تین رُکنی چینی وفد نے نائب قونصلیٹ جنرل کی سربراہی میں شرکت کی اور سامان ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ناصرآفتاب کے حوالے کیا،اس موقع پر ناصر آفتاب نے کہاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ اورامن کے استحکام جیسے اقدامات میں سندھ پولیس انتہائی پرعزم اورہمہ وقت تیار و مستعد ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت چین کا سندھ پولیس کے ساتھ جاری تعاون اور جملہ امورکو تقویت دینے جیسے اقدامات لائق ستائش و تحسین ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مجھے قوی اُمید ہے کہ حکومت چین سندھ پولیس کیساتھ تعاون کے سلسلے کو ناصرف پائیداربنائیگی بلکہ لاجسٹکس سپورٹ و دیگر ضروری امور جیسے اقدامات کو بھی مزید بہتر اورمثالی بنائیگی۔
تازہ ترین