• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ،کینسر سے متعلق سندھ بھر کے اسپتالوں سے 5سالہ ریکارڈ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے منہ کے کینسر کا سبب بننے والا گٹکا بنانے اور فروخت کرنے سے متعلق کیس میں سندھ بھر کے اسپتالوں سے 5سالہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے جاری کردہ تحریری فیصلے میں سندھ بھر کے سیشن ججوں سے بھی رپورٹس طلب کی گئیں،عدالت نے حکم دیا ہے کہ سیشن ججز بتائیں ان کی حدود میں قائم اسپتالوں میں کینسر کے کتنے مریض ہیں،سرکاری اسپتالوں کے اندر اور باہر تمام مریضوں کا ڈیٹا مرتب کیا کرنے کا بھی حکم دیا ہے، تحریری فیصلے کے مطابق منہ کے کینسر کی کتنی اقسام ہیں، کیٹگریز کے ذریعے بیان کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
تازہ ترین