• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن ٹیم کے دورے سے مثبت نتائج آئینگے، ہارون لورگاٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائوتھ افریقا سے تعلق رکھنے والےآئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ لاہور پہنچ گئے۔ وہ لاہور قلندرز کی دعوت پر لاہور پہنچے ہیں جہاںہائی پرفارمنس سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال پی ایس ایل کراچی میں ہوا جس کی وجہ سے لوگوں میں اعتماد بحال ہو رہا ہے، سری لنکا کی ٹیم کے آنے سے پاکستان کر کٹ کو فائدہ ہوا ہے، سری لنکن ٹیم کے کپتان نے بھی پاکستان میں کرکٹ کو سراہا۔پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہیں، لاہور قلندر کے اس پروگرام سے یقیناً اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نےہارون لورگاٹ کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ سے بہت لگائو رکھتے ہیں، پلیئر ڈویلمپنٹ منفرد پروگرام ہے۔

تازہ ترین