• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ نقاب پوش شرپسندوں کے خلاف آن لائن پٹیشن دائر

ہانگ کانگ(آئی این پی)ہانگ کانگ کے ایک کمیونٹی گروپ نے نقاب پہنے شرپسندوں کے تشدد کی مخالفت میں ایک آن لائن پٹیشن دائر کردی ہے، جس کا مقصد ہانگ کانگ کی خصوصی انتظامی ریجن اور پولیس کو مدد فراہم کرنا ہے تاکہ ہانگ کانگ میںتشدد کا خاتمہ کرکے امن بحال کیاجائے، پٹیشن سیف گارڈ ہانگ کانگ کی طرف سے دائر کی گئی ہے، یہ گروپ ہانگ کانگ کمیونٹی کے مختلف شعبوں کے افراد کی طرف سے تشکیل دیا گیا ہے،اس کا مقصد نقاب پوش شرپسندوں کو قانون کے ذریعے روکنا ہے جو مظاہروں میں نقاب پہن کر کاروائیاں کرتے ہیں اور نقاب مخالف قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں دوکانوں جلاتے ہیں شہریوں پر حملہ کرتے ہیں اور ہانگ کانگ کے مختلف حصوں میں تخریبی کاروائیاں کرتے ہیں،ان مظاہرین کے تشدد نے ہانگ کانگ کو بری طرح متاثرکیا ہے ،جس سے عوام کی زندگی،کام ،تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے،گروپ کے کنوینر کینیڈی وانگ ینگ ہو نے مزید کہا ہے کہ اگر سبوتاز کرنے والے ان اقدامات کو نہ روکا گیا تو ہانگ کانگ میں عوام کی بہتری کیلئے حاصل کی گئیں کامیابیاں تباہ ہوجائیں گی۔انہوں نے ان لوگوں پر جو ہانگ کانگ کی تباہی نہیں چاہتے آن لائن پٹیشن میں شرکت کرنے پر زور دیا ہے،تاکہ بلیک ٹیرر کے خلاف عوامی طاقت کو مضبوط بنایاجاسکے۔ اور نقاب کے خلاف قوانین کی حمایت کی جاسکے۔نیز ہانگ کانگ میں تشدد کے خلاف اکثریتی آواز کودنیا تک پہنچایا جاسکے۔
تازہ ترین