• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ مذاکرات پر برطانیہ کو نئی پیشکش کیلئے آج تک کی مہلت

برسلز (نمائندہ جنگ) یورپین یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے برطانیہ سے کہا ہے کہ یا تو وہ نئی پیش کش سامنے لائے ورنہ برطانیہ کو مذاکرات کیلئے کوئی نیا موقع نہیں دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ہفتہ قبل برطانوی وزیراعظم کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ جمعے تک بریگزیٹ کے حوالے سے اپنی نئی پیش کش لائیں تاکہ آئر لینڈ کے بارڈر اور ہارڈ کور بریگزیٹ سے بچا جاسکے جس پر وزیراعظم بورس جانسن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایسی تجاویز کے ساتھ آئیں گے جو سب کیلئے قابل قبول ہو سکیں۔ لیکن بد قسمتی سے ہم ابھی بھی اس صورتحال میں ہیں جس میں برطانیہ قابل عمل اور حقیقت پسندانہ تجویز پیش نہیں کرسکا۔ ای یو کونسل کے صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک ہفتہ قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ اگر جمعے کے دن تک کوئی نئی تجویز سامنے نہ آئی تو وہ عوامی طور پر اور آئندہ یورپین کونسل کے اجلاس کیلئے یہ کہہ دیں گے کہ اب تمام مواقع ختم ہوگئے۔
تازہ ترین