• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی مزید رخصت میں ایک اور ابہام

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ کے ایک حکم نامے نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی مزید رخصت میں ایک اور ابہام پیدا کردیا ہے۔ وزارت کے سیکشن آفیسر ایف آئی اے اسٹیبلشمنٹ محمد عمیر نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کو 9؍اکتوبر (جس دن ڈی جی نے جوائن کرنا تھا) کو ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں ہیڈاکوٹر کے مراسلے نمبر PS/OG/FIA/2019/831کا ذکر رتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی 10؍اکتوبر سے 12اکتوبر تک استحقاقی رخصت منظور کی جاتی ہے۔ ڈی جی 15؍اکتوبر سے 18؍اکتوبر تک چلی میں انٹرپول کی ایک کانفرنس میں شرکت کرینگے اور 10؍اکتوبر سے ڈی جی کی ’’واپسی‘‘ تک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مجیب الرحمان کے پاس لک آفٹر چارج رہے گا۔

تازہ ترین