• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ رہنمائوں کی پی ٹی آئی وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان اور حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے اعلی سطح وفد نے ہونے والی ملاقات میں سندھ اربن ڈیولپمنٹ پیکیج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے پارٹی کے سر براہ وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول، عامر خان ، رکن قومی اسمبلی سید امین الحق اور سید فیصل سبزواری شامل تھے۔ پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت جہانگیر ترین کررہے تھے جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور شہزاد اکبر شامل تھے۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے وفد نے سندھ اربن ڈیولپمنٹ پیکیج کیلئے رقم کی فراہمی اور کام کی رفتار میں تیزی لانے پر زور دیا، اسکے علاوہ حیدرآباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین