• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈرامہ سیریل ”الف“ مقبولیت میں بہت آگے دوسری قسط آج ”جیو ٹی وی“ پر نشر ہوگی

ڈرامہ سیریل ”الف“ مقبولیت میں بہت آگے دوسری قسط آج ”جیو ٹی وی“ پر نشر ہوگی


کراچی (محمد ناصر) اپنی زندگی کے مقصد کو بھول کر جذباتی صدمے سے لڑنے والے ”قلب مومن“ اور ”مومنہ“ نامی لڑکے اور لڑکی کی دلفریب کہانی پرمشتمل میگا ڈرامہ سیریل ”الف“ نے ابتداءسے ہی سب کے دِل جیت لئے ہیں اور یہ ڈرامہ پاکستانی ڈراموں کی تاریخ میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے جارہا ہے۔ ڈرامے کی نئی قسط ہفتے کی شب 8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ سال رواں کا یہ سیریل ناظرین کی بھر پور توجہ حاصل کررہا ہے۔ اس کہانی میں دکھایا جارہا ہے کہ شور اور ہجوم کا عادی ”قلب مومن“ در حقیقت ایسی سچائی سے بھاگ رہا ہے جو اُسے یادوں سے ڈراتی ہے۔ کیا نئی قسط میں میں قلب مومن کی یادوں سے پردہ اُٹھنے والا ہے ؟۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ”قلب مومن“ اور مومنہ کے درد کا مداوا اس ڈرامے کی قسط میں ہوگا یا نہیں۔

تازہ ترین