راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر گزشتہ روز بھی ڈاکٹرز نے بینظیر بھٹو ہسپتال میں او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا جس سے ہسپتال آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تمام دن مریض او پی ڈی میں خوار ہوتے رہے ۔ ادھر ہولی فیملی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ او پی ڈی میں گزشتہ روز1700مریضوں کو چیک کیا گیا اور کسی طور پر بھی او پی ڈی ڈسٹرب نہیں ہوئی۔