• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ گاربیج کیفے ‘


بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک ایسا کیفے کھولا گیا ہے جس میں پلاسٹک کے کچرے کے بدلے مفت میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کیفے چھتیس گڑھ کے شہر امبیکاپور میں کھولا گیا ہے جسے بھارت کا دوسرا صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے۔

اس کیفےمیں کھانے کی کوئی قیمت نہیں رکھی گئی بلکہ یہاں پر پلاسٹک کا کچرا دینے کے بعد گرما گرم کھانا دیا جاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ جب انہیں ریسٹورنٹ کے بارے میں علم ہوا تو وہ اپنے گھر میں جمع ہونے والا کچرا لے کر یہاں پہنچے جس کے بدلے بالکل مفت کھانا ملا۔

منفرد نوعیت کے اس کیفے پر لوگوں کا رش لگا ہوا ہے جبکہ شہریوں نے شہر کو پلاسٹک سے پاک کرنے کے لیے اس خیال کو بے حد سراہا ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی طرف سے کیفے کو دیے جانے والے کچرے کو میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیا جائے گا۔

تازہ ترین