• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رپورٹ..... سویڈن : ابو اسامہ

گزشتہ دنوں سویڈن بھر کے عیسائی اورتمام چرچوں کے پادریوں کے جم غفیر کے سامنے مولانا قاری محمد سعد نعمانی نے خوبصورت لہجے میں تلاوت کرکے لوگوں کے دل موہ لیے۔ سوئیڈن کے چرچ میں موجود عیسائی اور پادری، مولانا قاری سعد نعمانی کے پرسوز تلاوت سن کر آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے گزشتہ سال بھی پہلی مرتبہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے مرکزی چرچ میں قرآن کریم کی تلاوت کی تھی۔ جس کے بعد کئی عیسائی مسلمان ہوئے تھے۔اس سال سویڈن کے مرکزی چرچ کی انتظامیہ نے خصوصی طور پر قاری محمد سعد کو مدعو کیا اور محفل قرآن کریم سجائی۔

سویڈن میں موجود عام مسلمانوں بالخصوص پاکستانی مسلمانوں نے اس محفل پر قاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں قرآن کریم کے پیغام کے ذریعے نہ صرف اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اسلام کی تعلیمات کا شوق بھی غیر مسلموں بڑھتا ہے۔

سویڈن کے چرچ میں سجائی گئی اس محفل قرآن کریم کے بارے میں مولانا سعد نعمانی کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف ملکوں میں قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا موقع ملا لیکن اسلام اور قرآن کے متعلق میں نے غیر مسلموں میں تڑپ اور شدت سویڈن کے چرچ میں موجود عیسائیوں میں بے پناہ دیکھی۔

قرآن کریم کی تلاوت سن کر ان کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔اس طرح کی محفلوں سے جہاں قرآن کریم کا پیغام امن عام ہوتا ہے وہیں غیر مسلموں کو اسلام اور مسلمانوں کو قریب کرنے کا فائدہ ملتا ہے۔

تازہ ترین