• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد منہاس روڈ پر سیوریج کا پانی جمع،ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) راشد منہاس روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں طویل قطار لگ گئیں، ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ راشد منہاس روڈ پر رضا اسکوائر کے سامنے سیوریج کا پانی جمع ہونے اور ایک طلباء تنظیم کے تحت حکیم سعید گراؤنڈ کے سامنے طلباء کی بڑی تعداد جلسہ گاہ کی تیاریوں اور شرکت کے لیئے موجود رہی جس کے باعث نیپا سے ٹریفک کو الہ دین کی جانب موڑ دیا گیا تھا،اجس کے باعث راشد مہناس روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم ٹریفک کی روانی کو معمول پر لانے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکار موجود رہے۔

تازہ ترین