• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی تعداد بڑھانے کیلئے PIAمزید 5طیارے لیز پر حاصل کررہا ہے، ترجمان پی آئی اے کی تصدیق

کراچی (اسد ابن حسن) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنی ملکی پروازوں کی روزانہ کی بنیاد پر تعداد بڑھانے اور مزید غیر ممالک کیلئے نئے روٹس کیلئے اپنے بیڑے میں مزید پانچ جہاز لیز پر لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی تصدیق۔ پی آئی اے انتظامیہ نے ملکی روٹس خاص طور پر اسلام آباد اور لاہور کیلئے ہر تین سے چار گھنٹے بعد ایک پرواز چلانے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت صبح سے رات تک اسلام آباد کیلئے چار اور لاہور کیلئے تین پروازیں آپریٹ کرتی ہیں جو بڑھا کر اسلام آباد کیلئے چھ اور لاہور کیلئے پانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکے علاوہ غیر ممالک کیلئے بھی نئے روٹس پر پروازیں چلانے کے بارے میں غور ہورہا ہے۔ ان اضافی پروازوں کی تعداد بڑھنے سے نبردآزما ہونے کیلئے انتظامیہ نے مزید پانچ طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔ مزید 3طیارے کو لیز پر لینے کیلئے ہفتہ کو اشتہارات شائع کروا دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان ایئر لائن مشہود تاجور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان پانچ طیاروں کے آنے سے بیڑے میں طیاروں کی تعداد 36ہوجائیگی۔

تازہ ترین