• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ انفرادی مسائل کو چھوڑ کراجتماعی مسائل پر متحد ہوجائے، علماء

لاہور( وقائع نگار خصوصی )مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کی آٹھویں سالانہ انٹرنیشنل عزت رسول کانفرنس کا آغاز ہوگیا ، پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مشائخ عظام اور علماء کرام نے کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت میں تبدیلی نامنظور، لیکن اس قانون کے غلط استعمال کیخلاف ہیں۔ امت مسلمہ انفرادی مسائل کو چھوڑ کراجتماعی مسائل پر متحد ہوجائے۔اقوام عالم اسلام فوبیا سے باہرنکلے۔مولانا فضل الرحمن کا لانگ مارچ موجودہ صورتحال میں ملک دشمنی کے مترادف ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان عملی اقدامات کرے، سیاسی و مذہبی جماعتوں کا متفقہ اعلامیہ اقوام عالم کے سامنے رکھاجائے۔ ناصر باغ میں ہونیوالی کانفرنس سالانہ انٹرنیشنل عزت رسول کانفرنس کی صدارت پیر عبدالخالق القادری امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان نے صدارت کی جبکہ مبلغ اسلام پیر سید محمد عرفان مشہدی نے خصوصی خطاب کیا، نظامت کے فرائض سید احسان گیلانی اور قاضی عبدالغفار قادری نے انجام دئیے۔پہلی نشست میں پیر سید محمد عرفان مشہدی ، پیر عبدالخالق القادری ، دیوان احمد مسعود چشتی،پیر سید حبیب عرفانی، پیر نصر المحمود تونسوی، پیر نجم مہاروی، پیر ظفر اقبال عابد،علامہ عبدالقادر برطانیہ،شیخ لطیف البرز نجی بغداد عراق،پیر شجاع الحق ہاشمی خضداراورپیر ارشد حسین گردیزی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلمان جان و مال عزت رسول ؐ پرقربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں، اہل سنت نے ہمیشہ پرامن اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، لیکن موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ شدید مسائل کا شکار اور کفار نے چاروںاطراف سے گھیر رکھا ہے، پاکستان کو بطور ایٹمی طاقت اورذمہ دار مسلمان ملک آگے بڑھ کر امت مسلمہ کو متحد کرنا چاہئے ، موجودہ صورتحال میں ملک کسی بھی نوعیت کے انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
تازہ ترین