• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،48بوتل شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ربنواز ، غلام شبیر ،ریاض ،نادر،امجد ،پولیس تھانہ الپہ نے 7نامزداور 5 نامعلوم کو جوا کھیلتے گرفتارکر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ دولت گیٹ نے کوثر بی بی ،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے عبداللہ کو بھیک مانگنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ شاہ شمس نے نعیم سے 60عدد پتنگیں معہ 2عدد گوٹا ڈور،پولیس تھانہ کینٹ نے فوزان سے 10عدد پتنگیں معہ گوٹا ڈور،پولیس تھانہ گلگشت نے وقاص سے 223عدد پتنگیں معہ 5گوٹے ڈور،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے شعیب سے 50عدد پتنگیں معہ 5گوٹے ڈور اور توقیر سے 40عدد پتنگیں معہ 5گوٹے ڈور،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے عامر سے 105عدد پتنگیں ،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے اظہر سے 57پتنگیں معہ 2گوٹے ڈوراور عبدالرؤف سے 52پتنگیں معہ ڈور،پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے وسیم سے 5عدد پتنگیں اور ندیم سے 6عدد پتنگیں ،پولیس تھانہ پاک گیٹ نے بابر سے 30عدد پتنگیں معہ 2گوٹے ڈوراور ملزم نوید سے 152عدد پتنگیں معہ 10گوٹے ڈوربر آمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ چہلیک نےملزم معظم کے قبضہ سے 48بوتل شراب برآمد کرلی۔پولیس تھانہ مظفرآباد نے شہزاد ،پولیس تھانہ بی زیڈ نے اظہر ،پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے عثمان کوغیر قانونی پٹرول /گیس ری فل کرنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔رضیہ بی بی نے پولیس صدر جلالپو ر کو درخواست دی کہ تنویر وغیرہ اس کے گھر داخل ہو ئے اور اسے زیادتی کا نشا نہ بنایا۔رمضان نے پو لیس سٹی جلالپور کو درخواست دی کہ ساجد وغیرہ نے اس کی بیٹی(ص) کو زیادتی کا نشانہ بنا یا۔حاضر عباس نے پولیس سیتل ماڑی کو درخواست دی کہ شاہدوغیرہ نے اس کی بیٹی (الف) کو اغوا کر لیا۔پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم خضر سے پسٹل 30بور ،پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم عثمان اور زین سے پسٹل 30بور معہ 4گولیاں،پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم سعید سے پسٹل 30بور معہ 4گولیاں ،پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملز م صدیق سے پسٹل 30بور معہ 3گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر6 منشیات فروشوں کوگرفتار کر لیا ۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمہ زرینہ سے 140گرام چرس ،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم نعیم سے 360گرام چرس ،ملزم منور سے 53لیٹر شراب،70لیٹر لہن ،چالو بھٹی اور ملزم منور عباس سے 1260گرام چرس،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم سلیمان سے 210گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ گلگشت کے سب انسپکٹر نے دوران گشت خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے رقوم بٹورنے والے شخص معین احمد گرمانی کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے ۔ پولیس تھانہ بی زیڈ نے لاہور میں والدہ،بھائی اور بھابی کو قتل کر نے والے ملزم محمد علی کے خلاف ملتان میں رہائشی بہن کو بھی قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی جلا ل پور نے این آر ماءیکرو فنانس بنک سےقرضہ لے کر دھوکا دہی سے بوگس چیک دینے والے 8افراد اللہ بچایا، ریاض حسین، سیفل، محمد فیاض، رانا سرفراز، غلام سرور،ذوالفقار، محمد اقبال کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ پولیس سٹی جلال پور نے ویگنوں،اور بسوں سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ محمد اجمل اور حسنین بسوں اور ویگنوں سے بھتہ وصول کر رہے تھے۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے لیاقت علی، ساجد،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے خرم، شعیب ،یوسف ،گلگشت پولیس نے محمد علی۔کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا جو کہ ریڑھیاں سڑک کے درمیاں میں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے۔
تازہ ترین