• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ایوی ایشن نمائش کے دوران ایئر شو کا انعقاد

چین میں ایوی ایشن نمائش کے دوران ایئر شو کا انعقاد


چین میں بین الاقوامی ایوی ایشن نمائش کے دوران ایئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر پائلٹس نے جہاز اُڑاتے ہوئے ایروبیٹک اسٹنٹس کا شاندارمظاہرہ کیا۔

چین میں بین الاقوامی جنرل ایوی ایشن نمائش کے دوران ایئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں فضائی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

چین کے صوبے شانسی کے شہر تائیوان میں شروع ہونے والی اِس انٹرنیشنل جنرل ایوی ایشن کے دوران منعقد کیے گئے اِس چار روزہ ایئر شو میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ایکروبیٹکس ٹیموں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے جبکہ خطروں کے کھلاڑیوں نے پیرا شوٹ جمپنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔

واضح رہے یہ ایوی ایشن ایرواسپیس نمائش تین روز تک جاری رہے گی جس میں ایک ہزارسے زائد جدید طیارے نمائش کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

تازہ ترین