چند منٹ میں چکنی مٹی سے انسانی مجسمے بنانے والا ماہر چینی فنکار، دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
آرٹ کی دُنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کیے بغیر رہ نہیں پاتے، ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی فنکار کو ہی دیکھ لیں جو چکنی مٹی سے انسانی مجمسے بنانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔
چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا سے تعلق رکھنے والے Yan Junhai نامی اسٹریٹ آرٹسٹ کسی بھی شخص کا چند منٹ میں چکنی مٹی سے مجمسہ بنانے میں ماہر ہے، اِس چینی فنکار کی سڑک کنارے چند منٹ میں راہ گیروں کا پُتلا بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق Yan کے خاندان کی پچھلی 5 نسلیں اِسی طرح چکنی مٹی سے پتلا بنانے کی ماہر تھیں جب کہ یہ خود 8 سال کی عُمر سے اپنی اِس قُدرتی صلاحیت کا استعمال کرکے پُتلے بنارہا ہے۔