• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مددگار 15 کی سروس متاثر ہونے کا خدشہ

پولیس ہیلپ لائن ’مددگار 15‘ کی سروس متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس ہیلپ لائن مددگار 15 چلانے والی کمپنی کو 5 ماہ سے ادائیگی نہیں ہوئی، جس کے بعد سروس متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مددگار 15 کو پہلے پولیس کے اہلکار چلاتے تھے، جو بعد میں پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کردی گئی۔

ڈی آئی جی ایڈمن کے مطابق مدد گار 15 چلانے والی کمپنی کو جون سے ادائیگی نہیں ہوسکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے پیسے جاری نہ ہونے پر جون سے ادائیگی نہیں ہوسکی ہے۔

ڈی آئی جی ایڈمن کے مطابق ادائیگی میں تاخیر پولیس کی طرف سے نہیں بلکہ محکمہ خزانہ کی طرف سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین