• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان احمد علی گنچی،عبید علی گنچی اور محمد عدیل کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 6کلو گرام چرس اور 100گرام ایم فیٹامائین آئس برآمد کر لی،ملزمان ڈیفنس میں با اثر لوگوں کے علاوہ طلباء،ڈانس پارٹیوں اور دیگر غیر اخلاقی مصروفیات میں استعمال کے لیئے آئس اور منشیات سپلائی کرتے تھے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین