پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی ٹیم کا پلان مرتب کرلیا۔ نیشن کپ کھیلنے سے قبل پاکستان ٹیم ہالینڈ جا کر انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم اس کے علاوہ ہالینڈ میں دو سے تین پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ پریکٹس میچز کلب ٹیموں کے ساتھ ہوں گے۔
پاکستان ٹیم ہالینڈ سے پولینڈ کےلیے روانہ ہوجائے گی، پولینڈ میں نیشن کپ 31 مئی سے 9 جون تک کھیلا جائے گا۔
نیشن کپ میں پاکستان سمیت 9 ملکوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستان نے ایونٹ میں پہلی تین پوزیشن میں جگہ بنالی تو پرولیگ کےلیے کوالیفائی کر جائے گا۔
پاکستان پول ’بی‘ میں موجود ہے جہاں کینیڈا، فرانس اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پول ’اے‘ میں آسٹریا، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، پولینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔