• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں شہریوں نے 2 ڈاکو پکڑ لئے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن میں شہریوں نے دو ڈکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں 2 ڈکیت لوٹ مار کے دوران عوام کے ہتھے چڑھ گئے ،جس کے بعد موقع پر موجود افراد نے ان کی ڈنڈوں، گھونسوں اور جوتوں سے خوب پٹائی کی اور پولیس کے حوالے کر دیا،ملزمان کی شناخت جاوید اور عمران کے نام سے کی گئی جو پولیس کو کئی اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں مطلوب تھے ۔

تازہ ترین