• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے2ملزم بری،بجلی چوری،منشیات کےملزموں کوجیل

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ڈویژن بنچ نے دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے ملزمان کی اپیل منظور کرکے بری کرنے کا حکم دیا ہے،قبل ازیں سی ٹی ڈی ملتان پولیس نے پولیس پارٹی پر ہینڈ گرینڈ پھینکنے اورکالعدم تنظیم سےتعلق کے الزام پر محمد رفیق اور علی احمد کو گرفتار کیا تھاجنہیں انسداد دہشت گردی کورٹ نے دو ،دو سال کی قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی تھی جسکے خلاف کونسل سید اطہر شاہ بخاری اور رحیم شیخ کے ذریعے اپیلیں دائر کرکے دلائل پیش کئے تھے ۔ فاضل عدالت نے شاہ رکن عالم میں درج ملزم محمد اسلم سے 50 بوتلیں شراب، تھانہ دہلی گیٹ میں درج ملزم صادق شہزاد سے 5 لیٹر شراب، تھانہ سیتل ماڑی میں درج ملزم شہباز سے 100گرام چرس اور اسی تھانہ میں درج ملزم محمود سے 5 لیٹر شراب، تھانہ مخدوم رشید میں درج ملزم عبدالشکور سے 215 گرام چرس اور اسی تھانہ میں درج ملزم محمد ناصر سے 25 لیٹر شراب اور تھانہ بدھلہ سنت میں درج ملزم ندیم عباس سے 20 لیٹر شراب برآمد ہونے پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نےبجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث2 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے پولیس تھانہ شاہ شمس میں درج ملزموں عبدالرزاق اور فدا حسین کو تار کے ذریعے بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے پتنگیں برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث3ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ دہلی گیٹ میں درج ملزم اشفاق سے 50 پتنگیں، تھانہ کپ میں درج ملزم حسیب اور تھانہ دہلی گیٹ میں درج ملزم محمد عمران کے قبضہ سے 40,40 پتنگیں برآمد ہونے کے مقدمات میں ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تیزرفتاری کے مقدمہ میں ملوث2 ملزموں قیصر اور حبیب کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے پولیس تھانہ بستی ملوک میں درج ملزم بلال کو غیر قانونی طریقہ سے گیس ریفلنگ کرنے کے مقدمہ میں 30 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے جواءکھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم محمد عمران کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نےناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اسحاق کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین