آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

آج صبح راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

اس کے علاوہ نوشہرہ، چترال، سوات، ہری پور، بنوں، مری، دیربالا، شمالی اورجنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی گہرائی 157 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان کا علاقہ تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قومی خبریں سے مزید