• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستاروں کے لحاظ سے غذاؤں کا انتخاب کریں !!

اگر کوئی شخص یہ جاننا چاہتا ہے کہ کون سی غذا اُس کی صحت کے لیے بہترین اور کیا اُس کے لیے نقصان دہ ہے تو ستارے صرف قسمت کا حال ہی نہیں بتاتے بلکہ کھانوں کا انتخاب بھی بتاتے ہیں۔

چلیں دیکھتے ہیں کہ ستارے آپ کو کس قسم کی غذائیں لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

برج حمل:

برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد آگ کے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں، انہیں چٹ پٹی اور مصالے دار غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیےاور اپنے کھانوں میں ٹھنڈی غذائیں شامل کرنا چاہیے جو ان کے جگر اور گردوں کےلیے انتہائی مفید ہوں گی۔

ان میں مٹر، چاول، زیتون، کھیرا، پالک، اخروٹ، پمپکنز اور کیلے شامل ہیں جبکہ حمل کا نشان اس بات کا اشارہ دیتا ہےکہ اس ستارے کے حامل افراد کو کیلیشیم کی زیادہ ضرورت ہے اس لیے انہیں اپنے کھانوں میں دودھ اور اس سے بنی غذائیں بھی شامل کرنا چاہیے۔

برج ثور:

اس ستارے کے حامل افراد زمینی عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں، اس لیے انہیں ایسی غذاؤں کی ضرورت ہے جو ان کے تھائیرائڈ کوسپورٹ کریں،لہذا انہیں اپنے کھانوں میں آئیوڈائز نمک کا استعمال کرنا چاہیے اور اُن کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے جو وزن بڑھانے اور شوگر کا باعث بنتے ہیں۔

برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی غذا میں گوبھی، نٹس، پیاز، گاجر اور پالک جیسی غذاؤں کو شامل کرنا چاہیے۔

برج جوزا:

اس ستارے کا نشان ہوا کو ظاہر کرتا ہے لہذا ان افراد کو ایسی غذاؤں کو اپنے مینیو کا حصہ بنانا چاہیے جو ان کے پھیپھڑوں اور دماغی نظام کی بہتری میں مدد کریں۔ یہ لوگ سافٹ ڈرنکس اور کافی کو پسند کرتے ہیں لیکن یہ ان کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

ان لوگوں کو مٹر، آڑو، آلو بخارا، پالک، شیل فش اور چاول، انگور، بادام،  دہی، ٹماٹر، ادرک اور لہسن کا استعمال کرنا چاہیے۔

برج سرطان:

برج سرطان کے حامل لوگوں کو اپنا نظام ہاضمہ درست کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے ایسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے جو گیس پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں، انہیں ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جس میں کیلشیم زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، مثلاً انڈے کی زردی، دہی، چاول، اُبلی ہوئی سبزیاں، کیلے، گوبھی، ٹماٹر، کھیرا اورکستورا مچھلی۔

برج اسد:

یہ لوگ بھی آگ کے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں، لہذا انہیں نشاستہ دار غذائیں استعمال کرنی چاہیے جبکہ انہیں بکری کے دودھ کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے جس میں موجود پروٹینز انہیں توانا رکھیں گے، اپنے نروس سسٹم اور دل کو توانائی دینے کے لیے لیموں، روٹی، آڑو، جڑوالی سبزیاں، آلو، سیب، گاجر، مولی اور انڈے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

اس کے علاوہ مصالحے دار کھانوں اور دودھ سے بنی غذاوں سے پرہیز کریں۔

برج سنبلہ:

اس ستارے کے حامل لوگوں کو ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جو ان کے نروس سسٹم اور آنتوں کو طاقت فراہم کرے، دودھ اور آئس کریم کو مینیو سے باہر کرنا صحت کے لیے مفید ہوگا۔

اس کےعلاوہ انہیں فائبرز اور اومیگا فیٹس کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو انہیں انڈے، مچھلیوں، سیریلیز، لیموں، پھل، سبزیوں کے سوپ، چائے اور بادام سے حاصل ہو سکتا ہے، یہ لوگ بھاری اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز کریں۔

برج میزان:

برج میزان سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے نروس سسٹم اور رویوں کو متوازن رکھنے والی زیادہ الکائین والی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں مٹر، مکئی، پالک، کشمش، بادام براؤن رائس اور جو کو اپنے کھانوں کا حصہ بنانا چاہیے اوراس ستارے کے حامل افراد کو کافی اور چائے سے دور رہنا چاہیے۔

برج عقرب:

ایسے افراد اپنے مینیو میں کیلے، بلیک چیریز، ناریل، اُبلی سبزیاں، سلاد، گوبھی، گاجر، ٹماٹر، پیاز، کھیرا، مٹر اور بادام کو شامل کریں اور انہیں تلی ہوئی اشیا، نمک، مٹھائیاں اور ریفائنڈ چینی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

برج قوس:

تیر کے نشان والے اس ستارے کے حامل افراد کو ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جو ان کے جگر کےلیے مفید ہوں، ساس، چاکلیٹ اور چینی کے استعمال سے دور رہیں، زیادہ پروٹینز والی غذائیں ٹماٹر، آلو بخارا، مرغی کا گوشت اور مچھلی کا استعمال کریں۔

برج جدی:

اس ستارے کے حامل افراد کو ایسے کھانوں کا استعمال کرنا چاہیے جو ان کی ہڈیوں اور دانتوں کے لیے مفید ہو، انہیں کیلشیم سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے، جس میں کینو،لیموں، جو، مکئی، پالک، مٹر، گندم، سلاد، پھل، مچھلی، انڈے اوربراؤن رائس شامل ہیں، بھاری اور تلی ہوئی غذاؤں کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ کھانے سے بھی پرہیز کریں۔

برج دلو:

یہ لوگ ہوا کے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں جو ان کے دوران خون کے نظام کو قوت دیتے ہیں، لہذا ایسے افرادکو چینی، کیک، کافی، ریفائنڈ شوگر اور سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

انہیں اپنے خون میں شوگر کو متوازن رکھنے کےلیے سمندری مچھلی، جھینگا، پالک، مکئی، بادام، اخروٹ اور ناشپاتی کا استعمال کرنا چاہیے۔

برج حوت:

یہ لوگ پانی میں پائے جانے والے عناصر کے زیر اثر ہوتے ہیں لہذا انہیں ایسی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کے خون، جگر اور دماغ کو توانائی دیں، ایسی غذائیں جن میں زیادہ آئرن اور پروٹین ہو ان کا استعمال کرنا چاہیے، جس میں چھوٹا گوشت، انڈے کی زردی، کستورا مچھلی، گردے، سیریلز جو، پالک، پیاز، کشمش اور کھجور شامل ہے۔

ان افراد کو کافی، تلی ہوئی غذاؤں، نمک، مٹھائیوں اور ریفائنڈ شوگر سے پرہیز کرنا چاہیے۔

تازہ ترین