سجن یونین (سی بی اے ) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہندو برادری 27 اکتوبر کو دیوالی کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائے گی۔
ایک بیان میں سید ذوالفقار شاہ کا کہنا ہے کہ دوتہواروں ہولی اور دیوالی کے موقع پر بلدیاتی اداروں اور حکومت سندھ کے دیگر اداروں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دی جاتی ہے، اب جبکہ دیوالی کا تہوار 15 تاریخ کے بعد آرہا ہے تو ایسے موقع پر قواعد کے مطابق ایڈوانس تنخواہ ادا کی جانی چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیوالی سے قبل 20 سے22 اکتوبر تک ہندو ملازمین کو تنخواہ اور ہندو پینشنرز کو پنشن جاری کی جائے، تاکہ وہ اپنا تہوار مذہبی جوش وجذبے سے منانے کے قابل ہوسکیں، نیز دیوالی اتوار کو ہونے پر اگلے روز پیر کو ہندو ملازمین کو چھٹی بھی دی جائے۔