• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی 20، بلوچستان کی پہلی فتح، سندھ کو 52 رنز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوسرے دن پیر کو سندھ کو بلوچستان کے ہاتھوں52 رنز کے بڑے مارجن سے پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچستان نے پہلی کا میابی حاصل کی۔ ناردرن نے سدرن پنجاب کو5 وکٹوں سے ہرادیا۔ بلوچستان نےچھ وکٹ پر233 رنز بنائے جواب میں سندھ کی ٹیم 181رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ سرفراز احمد 25گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے لیکن وہ میچ فنش نہ کرسکے۔ عاکف جاوید اور عماد بٹ نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ سندھ کی جانب سے عابد علی نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے41، خرم منظور نے سات چوکوں کی مدد سے33، احسان علی نے13 گیندوں پر23 رنز بنائے۔۔ قبل ازیں اویس ضیا نے سات چھکوں اورپانچ چوکوں کی مدد سے48 گیندوں پر77 ، بسم اللہ خان نے چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے30گیندوں پر54، عماد بٹ نے چار چھکوں کی مدد سے دس گیندوں پر 31 اور امام الحق نے15 گیندوں پر25 رنز بنائے۔ محمد حسنین نے42 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ ولید احمد نے تین اوورز میں49 اور انور علی نے40 رنز دیئے۔ پہلے میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ناردرن نے مطلوبہ ہدف6 گیندوں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مڈل آرڈربیٹسمین آصف علی نے اختتامی اوورز میں 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ آصف علی کی جارحانہ اننگز میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ سدرن پنجاب کے 79 رنز پر 6کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ عامر یامین نے 4 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر مجموعہ 135 تک پہنچانے میں مدد ی۔ سہیل تنویر نے 27 رنز کے عوض 3 جبکہ محمد عامر نے 19 رنز کے عوض 2 شکار کیے۔جواب میں 17رنزپر دو وکٹ گنوانے کے بعد عمر امین نے ناردرن کی کمان سنبھالی۔ وہ41 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے 24 رنز بنائے ۔

تازہ ترین