• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووڈا فون کی غلطی سے کسٹمرز کو ہزاروں پونڈز کے بل مل گئے

لندن (پی اے) ووڈا فون کی غلطی کے باعث کسٹمرز کو ہزاروں پونڈز ادائیگی کے لئے بل موصول ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ووڈا فون نے اپنی ایک غلطی پر معافی مانگ لی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ بیرون ملک موبائل نیٹ ورک استعمال کرنے والے کسٹمرز کو رومنگ بلز کی مد میں5000پونڈز تک کی ادائیگی کے لئے کہا گیا تھا۔ کسٹمرز کا ٹیوٹ پر کہنا ہے کہ وہ اپنے فون استعمال نہیں کرسکتے اور آپریٹر سے رابطہ بھی نہیں ہوسکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ بہت سے ووڈا فون کسٹمرز کو اب تک ان کے ماہانہ الائونس موصول ہورہے ہیں۔ ووڈا فون نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ ایک ٹیکنیکل غلطی کی وجہ سے پیدا ہوگیا۔ 2017ء سے ای یو قوانین کے تحت برطانوی کسٹمرز منٹس ٹیکسٹس اور ڈیٹا دوران سفر استعمال کرسکتے ہیں۔ ای یو میں سفر کے دوران ان پر اضافی چارجز نہیں موصول ہوں گے۔ ووڈا فون کے کسٹمرز نے ٹیوٹر پر کہا ہے کہ انہیں صرف12گھنٹوں بعد ہزاروں پونڈ تا سیکڑوں پونڈ اضافی ادائیگی کے بلز مل چکے ہیں۔ اینڈی پرچ نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار30اکتوبر کے دن مالٹا میں اپنی تعطیل گزارنے کے بعد اسے یہ میسج پڑھ کر سخت صدمہ ہوا کہ رومنگ کی مد میں اسے ہزاروں پونڈز کی اضافی ادائیگی کا بل موصول ہوا ہے۔
تازہ ترین