• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کیلئے پیرس میں محفل مشاعرہ

پیرس (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں بزم صدائے وطن فرانس کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت راجہ زعفران ظفر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعر ممتاز احمد اور مقبول الٰہی شاکر نے انجام دیئے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد ہادی بر حق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ ممتاز شاعر عاشق حسین سیالکوٹی، مقبول الٰہی، شاکر ممتاز احمد، کبیر ساغر، قمر ضیاء، معروف شاعرہ ثمن شاہ، انیلہ حمید، ناصرہ خان پاکستان پیپلزپارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو اور بزم صدائے وطن کے سر پرست اعلیٰ راجہ زعفران ظفر نے اپنی شاعری میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کو اجاگراور آزادی کی امید کا پیغام دیا بعد ازں مقامی فن کار نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ آخر میں مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا۔
تازہ ترین