• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا،چیئر مین پی ایچ اے

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئر مین پی ایچ اے لاہور یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ شہر کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا،گرین اینڈ کلین لاہور بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈونگی گراونڈ نیو ابوبکر بلاک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیئر مین پی ایچ اے لاہور یاسر گیلانی نے مزید کہا کہ درخت نہ ہوتے تو انسان گرمی، سردی اور دیگر آفاتِ سے بچنے کے لیے مکان کیسے بناتا کیونکہ تعمیراتی سامان، مکانوں کی چھتیں، دروازے، کھڑکیاں، روشندان اور الماریاں سب ہی لکڑی سے ہم حاصل کرتے ہیں۔
تازہ ترین