• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کا سرطان،خواتین میں آگہی پیدا کرنیکی ضرورت ہے، ثمینہ علوی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )شوکت خانم میموریل ہسپتال پشاور میں گزشتہ روز چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کیلئے تقریب ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے چھاتی کے سرطان سے متعلق خواتین میں مناسب آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم میموریل ہسپتال ملک بھر سے کینسر کے ہر قسم کے مریضوں کو معیار ی علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ عطیات کی فراہمی کے ذریعے شوکت خانم میموریل ہسپتال کی مدد کریں۔خاتون اول نے کینسر کے مریضوں کو اپنا معائنہ باقاعدگی سے کرانے کی نصیحت کی۔ انہوں نے نجی شعبے پر بھی زور دیا کہ وہ اس مقصد کےلئے شوکت خانم ہسپتال سے تعاون کرے۔ خاتون اول نے ذرائع ابلاغ پر بھی زور دیا کہ وہ چھاتی کے سرطان سے متعلق عوام میں آگاہیکیلئے بھرپور مہم چلائیں۔

تازہ ترین