• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، مکینوں کا 2 ڈاکوؤں پر بہیمانہ تشدد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن گلشن بہار کے مکینوں نے 2 ڈاکوؤں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ،ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن گلشن ِ بہار میں د ومسلح ملزمان نے مبینہ طور پرلوٹ مارکے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا،فائرنگ کی آواز سن کر محلے کے لوگ گھروں سے نکل آئے اور دونوں ملزموں کو گھیر کر پکڑ لیا ، اس دوران متعدد مکینوں نے دونوں ملزموں کو مارمار کر لہولہان کردیا ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں ملزمان کوعوام کے چنگل سے نکال کر عباسی شہید اسپتال پہنچایا ۔

تازہ ترین