آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فلم ’درج‘ پر کیوں پابندی لگائی؟ صنم سعید

اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جب ہالی ووڈ فلموں پر پابندی نہیں ہے تو ’درج‘ پر کیوں پابندی لگائی گئی؟

فلم ’درج‘   کا ٹریلر


معروف اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان میں ’درج‘ جیسی فلموں پر کیوں پابندی لگائی جاتی ہے؟

اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر ہالی ووڈ جیسی فلمیں ہمارے سینما گھروں میں چل سکتی ہیں جن میں جنسی نوعیت اور تشدد دِکھائے جاتے ہیں تو پھر ہماری اپنی پاکستانی ’درج‘ جیسی فلموں کو ہمارے سینما گھروں میں کیوں نہیں دِکھایا جا سکتا؟‘

دوسری جانب شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ کو لندن کے سینما گھروں میں دِکھایا جاچُکا ہے اور لوگوں کی جانب سے اسے بےحد پسند کیاجا رہا ہے۔

اِس حوالے سے شمعون عباسی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ ہمیں تصاویر اور ویڈیوز بھیج رہے ہیں اور فلم کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں، ہم تمام ناظرین کے شُکر گزار ہیں۔‘

واضح رہے کہ ابھی تک پاکستان کے سینما گھروں میں فلم ’درج‘ دِکھانے پر پابندی عائد ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید