• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو کے کلب اور انٹرنیشنل کیریئر میں 700 گول

پرتگالی فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے لیونل میسی سے پہلے700 گول داغ دیئے،پرتگالی سپر اسٹار یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے چھٹے فٹبالر بن گئے۔

رونالڈو کے کلب اور انٹرنیشنل کیریئر میں 700 گول


یورو کپ کوالیفائرز میں پرتگال کو یوکرائن نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی لیکن اس کے باوجود کرسٹیانو رونالڈو کے لئے یہ میچ یاد گار بن گیا۔

یوکراین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے ہاف میں ہی دو گول کردیئے۔

پرتگال کے لئے کم بیک کرنا مشکل ہوگیالیکن 72 ویں منٹ میں کرسچیانوں رونالڈو نے گول کردیا۔

میچ تو یوکراین نے دو ایک سے جیت لیا لیکن ونالڈو نے کیریئر کا 700 واں گول گول کرکے اس میچ کو یادگار بنادیا ۔

اس طرح 34 سالہ رونالدو نے کیریئر کے 973 میچز کھیل کر 700 گول کیے۔

آسٹرین فٹبالرجیف بسکان 805 کیریئر گول بناکر سب سے آگے ہیں جبکہ برازیل کے روماریواور پیلے ،ہنگری کے فرینک پکاس ، اور جرمنی کے گرڈ مولر بھی 700 یا زائد گول کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔


تازہ ترین