• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 شین واٹسن کی اپنے مداحوں سے معذرت
شین واٹسن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بھی پروفائل تصویر تبدیل کرکے قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کردی گئی تھیں۔

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد غیر قانونی تصاویر شیئر ہونے پر اپنے مداحوں سے معذرت کرلی۔

معروف فوٹو شیئرنگ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شین واٹسن کے تصدیق شدہ ہینڈل پر غیر قانونی تصاویر سامنے ائی تھیں جبکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور اُن کی پروفائل تصویر تبدیل کرکے قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کردی گئی تھیں۔

ٹوئٹر پر پوسٹ میں شین واٹسن کا کہنا ہے کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر غیر قانونی تصاویر پوسٹ کیے جانے پر ہر ایک سے معذرت خواہ ہوں، جمعے کو میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا اور اب انسٹاگرام۔

شین واٹسن کا شمار جدید کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، انہوں نے 190 ایک روزہ بین الاقومی، 59ٹیسٹ اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور تینوں فارمیٹ میں بالترتیب 5757، 3741 اور 1462بنائے جبکہ 168، 75 اور 45 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

تازہ ترین