• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے اومان کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اومان کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سلطنت اومان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اومان کے چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور امن و امان کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر اومان کے چیف آف اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اومان کے چیف آف اسٹاف نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔

تازہ ترین