• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو سبزی منڈی میں بھائی کی فائرنگ سے بھائی اور بھتیجا جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نیو سبزی منڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی نےسگے بھائی اور بھتیجےکو قتل کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وےتھانے کی حدود نیو سبزی منڈی میں دکان پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، پولیس نے زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک مقتول نے راستے میں دم توڑ دیا، جبکہ دوسرا دوران علاج چل بسا ،ایس ایچ اوچوہدری راشد کےمطابق مقتولین کی شناخت 25 سالہ محمد ادریس ولد محمد زالی خان 55سالہ محمد زالی خان ولد حاکم کے ناموں سے ہوئی ہے،مقتولین باپ اور بیٹا پیاز آلو کا کاروبار کرتے تھے ،مقتولین کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ سے تھا،اور ہنگورا گوٹھ کے رہائشی تھے ، پولیس کو اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ مقتول زالی خان کا اپنے بھائی ظاہرخان کے ساتھ جائیدار پر تنازع چل رہا تھا ، منگل کی صبح نیو سبزی منڈی میں اپنے مقتول بھائی کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی،پولیس نے بتایا کہ 9 ایم ایم پستول کے 2 خول تحویل میں لئے ہیں ، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزم ظاہر موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 608/19درج کرکےنامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین