• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے تین سے چار دن پرانی 62سالہ قمرالنساءزوجہ محمد صدیق کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق خاتون گھر میں اکیلی رہائش پزیر تھی ، سٹی ریلوے اسٹیشن تھانے کی حدود کیماڑی مسان چوک کے قریب ریلوے لائن کے پاس سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی، پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا، متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، ڈاکٹروں نے اپنی رپوٹ میں وجہ موت طبعی قرار دی ہے ، پولیس نے بعد لاش سردخانے منتقل کردی،سہراب گوٹھ تھانے کی حدود لاسی گوٹھ بھٹائی چوک کے قریب جھاڑیوں سے 20روز پرانی لاش ملی ، پولیس کے مطابق لاش پرانی ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہے جبکہ اسکی عمر 40سے 50سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے، لاش شناخت اور ورثاء کی تلاش کے لیے سرد خانے منتقل کردی ہے، ناردرن بائی پاس مشرف کالونی کے قریب تیز رفتار ڈمپرنے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا ، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا ، شناخت 37سالہ عزیز احمد ولد برکت علی کے نام سے ہوئی ہے جو بلدیہ کا رہائشی تھا ۔

تازہ ترین