• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اقتصادی منظر نامہ خطرات سے گھرا ہوا ہے، آئی ایم ایف

واشنگٹن (اے ایف پی) آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہےکہ عالمی سطح پر معاشی صورتحال نازک اور اقتصادی منظرنامہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی چیف اکانومسٹ گیتا گوپی ناتھ نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر مالی بحران کے بعد سے عالمی اقتصادیات میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اور بریگزٹ جیسے عوامل کاروباری اعتماد اور سرمایہ کاری میں کمی کا باعث ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی اقتصادی منظر نامہ خطرات سے گھرا ہوا ہے، انہوں نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ جیو پولیٹکل کشیدگی اور تجارتی تنازعات کے حل کی تلاش کیلئے کام کریں۔

صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کریں گے۔ 

تازہ ترین