• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا کچرا صاف کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کا کچرا صاف کرنا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، کراچی میں لوگ کتوں کے کاٹنے سے مر رہے ہیں اور حکومت اپنی اس کارکردگی کو بہترین قرار دے رہی ہے۔ انہوں نے کراچی کے لیے پانی کے منصوبے کے فور کو مکمل طور پر بند کرنے کی اطلاعات پر ایک مرتبہ پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹر سے منصوبہ مکمل نہ ہو پانے کی صورت میں حکومت اس کو نوازنے کے لیے اس کی ایماء پر رپورٹس تیار کر کے دے رہی ہے۔ جب یہ منصوبہ 2014 میں شروع کیا گیا تھا تو اسی صوبائی حکومت کی نگرانی میں اس کی تفصیلی ڈیزائننگ کرائی گئی تھی۔ اگر یہ ڈیزائن غلط تھا تو اس کی براہ راست ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین