• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر پولیس کیخلاف شکا یات پر فوری اقدامات کئے جائینگے، سی پی او

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) سی پی او فیصل رانا نے سوشل میڈیا پرعوام کی طرف سے اپ لوڈ کئے جانے والے مسائل قانون کے مطابق فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ اجلاس سے خطاب میں انہون نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پولیس کے حوالے سے آنے والی پوسٹوں کو مانیٹر کیا جانا چاہیے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ ڈیسک کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ،سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف جو شکائتیں آئیں گی ان پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دریں اثناءسی پی او نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے پلان جاری کر دیا، چہلم کے موقع پر پولیس ملازمین اور افسران کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔سی پی او نے کہا کہ جلوس کے روٹس پر تمام دکانیں بند ہوں گی جبکہ راستے کے رہائشی علاقوں میں کوئی شخص چھت یا کھڑکی سے جلوس کو نہیں دیکھ سکے گا۔
تازہ ترین