• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغام پاکستان پر روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ علی محمد خان

راولپنڈی (جنگ نیوز) وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو پرامن‘ خوشحال‘ فلاحی مملکت میں تبدیل کرنے کیلئے درپیش چیلنجز کا مداواکرنا ہو گا۔ نوجوان نسل مختلف الخیال طبقات کے مابین امن‘ اتحاد اور اعتماد کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ وہ قائداعظم یونیورسٹی شعبہ نظامت طلباء امور کے زیراہتمام امن میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان پر اسکی روح کے عین مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی‘ زمرد خان‘ جینفر جگ جیون اور ظفر اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین