آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

المونیم کےبجائے ربڑکےسپیڈبریکرنصب کئےجائیں:تاجر

ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان کے صد ر خالد محمود قریشی نے کہا کہ ملتان شہر کی سڑکو ں پر سپیڈ بر یکر جو کہ المونیم اشٹیڈلگائے گئے ہیں فوری طور پر ختم کرکے سادہ سپیڈ بریکر یا ربڑ کے سپیڈ بر یکر نصب کئے جائیں موجودہ سپیڈ بر یکرز گزشتہ دنوں عزیز ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار موت کے منہ میں چلاگیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی سڑکوں پر نصب ٹریفک کی رفتار کم کرنے کے لیے جو سپیڈ بر یکر سڑکوں پر نصب ہیں ان سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں موٹر سائیکل سوارسپیڈ بر یکرکراس کرتے ہوئے گرجاتے ہیں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں اس لیے فوری طور پر موجودہ المونیم اشٹیڈ ہٹائے جائے اور ربڑ کے سپیڈ بر یکریا سادہ سپیڈ بر یکرنصب کئے جائیں۔

ملتان سے مزید