• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم قتل کا الزام ‘ گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد‘ جیل میں رکھنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائی کورٹ نے 20سالہ طالبعلم کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اسے جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ، کیس کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم خان نے کی۔استغاثہ کے مطابق ملزم ہدایت خان سکنہ ارمڑ پر الزام ہے کہ اس نے 20سالہ طالبعلم سکنہ خیشگی نوشہرہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا، جو ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ دوران پور میں پڑھتا تھا کیونکہ مقتول نے ملزم کیساتھ ناجائز تعلق بنانے سے انکار کردیا تھاجس پر اسے قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔
تازہ ترین