• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کے بیان کو صحیح سے سمجھا نہیں گیا، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومتیں ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے نجی شعبے کو بھی وسائل مہیا کرتی ہیں، فواد چوہدری کے نوکریوں سے متعلق بیان کو صحیح انداز میں نہیں سمجھا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان کو درست طریقے سے سمجھا نہیں گیا، ان کا مطلب یہ تھا کہ ماضی میں نوکریاں سیاسی بنیادوں پر دی جاتی تھیں، جس سے ادارے تباہ ہو جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم اور شہید ملت لیاقت علی خان کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، بھارت میں اقلیت کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں انہیں گلے لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین