• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب : جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے فیس مقرر کرنے کافیصلہ

پنجاب حکومت نے جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتوں کی فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ قیدی سے وی آئی پی ملاقات کے لیے   2 ہزار سے 5 ہزار روپے فیس رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں ملاقاتی شیڈ بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈ میں ملاقاتی اور قیدی انٹرکام کے ذریعے بات کرسکیں گے۔

تازہ ترین