• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سے ہر فرد پریشان اور مایوس ہے، آصف کرمانی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ تبدیلی نے 13 ماہ میں پاکستان کا جو حال کر دیا ہے اس سے ہرفرد پریشان اور مایوس ہے۔

ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ غریب کو غریب تر کر کے مارا جا رہا ہے۔ 13 ماہ سے پاکستان میں مہنگائی، غربت اور بیروزگاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی کم نہ کی گئی تو عوام کے غصے کا لاوا پھٹ جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ عوام کی آواز بنے گا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے27 اکتوبر کو مارچ اور دھرنے کی کال دی ہوئی ہے۔

تازہ ترین