• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا،قاری عثمان

کراچی (پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا ہےکہ آزادی مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا،آئے روز نت نئے پروپیگنڈے اور اوچھے ہتھکنڈے جعلی حکومت کی مدت مزید کم کررہے ہیں۔نااہل طبقے کو 27اکتوبر سے پہلے گھر بھیج دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگھوپیر ضلع غربی کے مدارس کے دورے کے موقع پر علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ نصیب مینگل،مولانا محمد خالد،مولانا عبدالکریم نالوی،مولانا احسان اللہ عادل، مفتی علی اصغر،مولانا عبدالغنی،مولانا محمد ایوب، مولانا عمر مینگل،ڈاکٹر غلام بادشاہ،مولانا محمد عابد،مولانا محمد عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ آزادی مارچ کا اعلان ہوتے ہی حکومتی وزراء حواس باختگی میں مارچ کی پبلسٹی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی زندگی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پسے عوام پر اب ٹیکسز بم گرائے جارہے ہیں۔

تازہ ترین