• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ اسنوکر، سجاد اور محمد آصف چار برس بعد فائنل میں مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد سجاد نے محمد بلال کو ہراکر جوبلی انشورنس اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں تجربہ کار محمد آصف نے سہیل شہزاد کو باسانی ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دونوں ٹاپ کھلاڑی چار سال بعد فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ محمد سجاد ڈھائی سال بعد ایونٹ کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ کراچی جیم خانہ میں پہلے سیمی فائنل میں نمبر بارہ سیڈ محمد سجاد نے نمبر چار سیڈ محمد بلال کو سخت مقابلے کے بعد 5-4 سے شکست دی۔ کھیل کے دوران محمد سجاد نے 117 کا خوبصورت سنچری بریک بھی کھیلا۔ دونوں کے درمیان ڈھائی گھنٹے سے زائد مقابلہ جاری رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف نے تجربہ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سہیل شہزاد کو 5-1 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

تازہ ترین