• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہرخورانی سےجاں بحق لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر والد ،چچا اور ماموں گرفتار

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں زہرخورانی سےجاں بحق ہونیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے ویڈیو بیان کی روشنی میں اس کے والد ،چچا اور ماموں کو گرفتار کر لیا ۔ ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ لڑکی کائنات بی بی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے کہا کہ اس کے والدین نے زبردستی شادی کرائی ہے اور میری موت کاذمہ دارمیرا والد ریاست خان چچا صادق خان اور ماموں شہزاد خان ہونگے۔ تھانہ صدر بیرونی میں ملزموں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین