• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی میرٹ لسٹ جاری نہ ہوسکی

ملتان (سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت صوبہ بھر کے میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی باضابطہ میرٹ لسٹ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود جاری نہ ہوسکی جس کی وجہ سے طلباء وطالبات اور ان کے والدین پریشانی میں مبتلا ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے ملتان سمیت صوبہ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت انٹری ٹیسٹ 25 اگست کو لیا گیا تھا ۔جس پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ایک طالبہ نے عدالت سے رجوع کرلیا جس کے بعد تاحال فیصلہ نہ ہوسکا ۔
تازہ ترین